نوجوانوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کے نئے ٹولز متعارف

04:19 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر کا آغاز کیا ہے تاکہ انہیں بلیک میلنگ سے بچایا جا سکے۔
میٹا کے ترجمان کے مطابق، یہ نئے ٹولز مشکوک اکاؤنٹس کی شناخت اور ان کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہوں گے۔

انسٹاگرام اب مشکوک درخواستوں کی جانچ کرے گا اور انہیں سپیم فولڈرز میں منتقل یا مکمل طور پر بلاک کرے گا۔

نوجوانوں کو کسی بھی مشکوک اکاؤنٹ سے آنے والے پیغامات کے بارے میں ایک الرٹ بھی فراہم کیا جائے گا، جس میں یہ بتایا جائے گا کہ یہ پیغام کس ملک سے آیا ہے۔

 اگر کوئی مشکوک اکاؤنٹ پہلے سے کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہے، تو وہ ان کے فالورز اور ٹیگ کردہ اکاؤنٹس تک رسائی نہیں رکھ سکے گا۔

تاہم، میٹا نے واضح نہیں کیا کہ مشکوک اکاؤنٹس کی شناخت کا عمل کس طرح ہوگا، لیکن کہا گیا ہے کہ عمر اور دوستوں کی فہرست جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ یہ اقدام نوجوانوں کی آن لائن حفاظت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں