فتح اللہ گولن امریکہ میں انتقال کر گئے

فتح اللہ گولن امریکہ میں انتقال کر گئے

نیویارک:ترکی کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن 83 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے۔ وہ طیب اردوان کی حکومت کے ناقد تھے اور 1999 سے امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

 گولن نے اپنے مذہبی کام کا آغاز ازمیر سے کیا اور معروف صوفی سکالر بدیع الزماں سعید نورسی کے پیروکار رہے۔

گولن پر 2016 میں ترک حکومت کے خلاف بغاوت کا الزام لگایا گیا، جس کے بعد انہیں ریاست مخالف سمجھا جانے لگا۔

 ان کی تنظیم "حزمت" کو اس ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جس میں کئی افراد کی جانیں گئی تھیں۔ ان کا انتقال ایک ہسپتال میں ہوا، جہاں وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

مصنف کے بارے میں