پنجاب: ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کا اختیار مل گیا

03:17 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے تحت 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک اس دفعہ کے نفاذ کا اختیار حاصل ہے، جبکہ 90 دن سے زیادہ کے لیے یہ اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

مزیدخبریں