چیف جسٹس پاکستان کی تقرری: سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی ارکان کے نام طلب کرلیے

03:06 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے نام طلب کرلیے ہیں۔ اس کمیٹی میں آٹھ ارکان قومی اسمبلی اور چار سینیٹ سے شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، جیسے ہی یہ کمیٹی تشکیل پائے گی، وزارت قانون سے تین سینئر ججز کا ایک پینل طلب کیا جائے گا، اور یہ کمیٹی اسی پینل میں سے نئے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں