سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ 2لاکھ 82ہزار کا ہوگیا

02:52 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں فی تولہ قیمت پہلی بار 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، سونے کے نرخ میں 500 روپے فی تولہ کا مزید اضافہ ہوا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد 2726 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں