عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا

02:45 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

قاہرہ : عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا ہے، جس کی تصدیق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے کی۔ یہ کامیابی تقریباً 100 سال قبل شروع کی گئی ملیریا کے خاتمے کی مہم کا نتیجہ ہے۔

مصر، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے بعد مشرقی بحیرہ روم میں تیسرا ملک ہے جو ملیریا فری قرار دیا گیا ہے، اور دنیا بھر میں اس وقت 44 ممالک کو یہ درجہ حاصل ہے۔ عالمی ادارہ صحت اس سرٹیفکیٹ کی منظوری تب دیتا ہے جب ملک میں مسلسل تین سال تک ملیریا کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ ملیریا ہر سال تقریباً 6 لاکھ افراد کی جانیں لیتا ہے، جن میں سے زیادہ تر افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں