کراچی : کراچی کے سہراب گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد کی شناخت فرہاد، حاجی رحمان، اور محمد صغیر کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق، ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد یاسین شہید اور کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوئے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دہشتگرد مولانا بشیر گروپ سے وابستہ ہیں، اور انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک مولانا بشیر نے دیا تھا۔