آئینی ترمیم سے بروقت انصاف ملے گا اور عملی طور پر نظر آئے گا ، مریم نواز

01:42 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس ترمیم سے بروقت انصاف ملے گا اور یہ عملی طور پر بھی نظر آئے گا۔

 مریم نواز نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم عوام کی آواز کو مضبوط بنانے کا واضح پیغام ہے اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ناگزیر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ترمیم کی منظوری کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیارات اور وقار واپس مل گیا ہے، جس سے پاکستان دنیا کی مثالی جمہوریت کے صف میں کھڑا ہوگا۔

مریم نواز نے یہ بھی بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں عدلیہ میں مثبت اصلاحات کا آغاز ہوا ہے، جس سے عدلیہ کی خودمختاری کو مستحکم کیا گیا ہے اور عوام تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سود کے خاتمے کی شق کا خیر مقدم کیا، جسے وہ ایک اہم پیش رفت سمجھتی ہیں۔

مزیدخبریں