ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے بلکہ اپنے کئیریر پر توجہ دینے کا مشورہ

01:36 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : معروف میزبان اور فلم ساز ریحام خان نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ہانیہ عامر ان کی "دریافت" ہیں اور انہیں شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ریحام خان نے بتایا کہ جب ہانیہ عامر صرف 17 سال کی تھیں، تو وہ ان کے بھانجے کی دوست تھیں، اور انہوں نے ہانیہ کا ایک ڈب میش دیکھا جو انہیں بہت پسند آیا۔ ریحام نے کہا کہ ہانیہ میں بے شمار ٹیلنٹ ہے اور بہت جلد وہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کی مدد کے لیے سخت محنت کی ہے، اور اگر وہ شادی کی بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دیں تو وہ مزید کامیاب ہو سکتی ہیں۔ ریحام خان نے ہانیہ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹیلنٹ کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔

ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری کا آغاز ریحام خان اور حریم فاروق کی فلم "جانان" سے کیا تھا، جس میں ان کی پرفارمنس نے انہیں شائقین میں مقبول بنا دیا۔

مزیدخبریں