راولپنڈی : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی، جس کا اطلاق سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔
یہ فیصلہ پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا ہے۔ پہلے یہ پابندی 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک نافذ کی گئی تھی، جس کے بعد 18 اکتوبر کو اسا میں 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔اب، اس پابندی کی مزید توسیع کے باعث قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو ملاقات کا موقع نہیں مل سکے گا، جو کہ ان کی معاشرتی اور نفسیاتی حالت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔