اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر آصف علی زرداری آج اس پر دستخط کریں گے۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب پہلے صبح 6 بجے رکھی گئی تھی، مگر اب اسے دن میں کسی وقت منعقد کیا جائے گا۔
یہ ترمیم سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کی گئی ہے، جہاں 224 ووٹ درکار تھے، جبکہ 225 ووٹ اس کے حق میں ڈالے گئے۔
اس عمل میں کچھ منحرف اراکین نے بھی حصہ لیا، جن میں سے پانچ کا تعلق پی ٹی آئی اور ایک کا تعلق ق لیگ سے تھا۔ اس ترمیم کی منظوری حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے۔