لاہور کے علاقے چوہنگ میں 7 سالہ بچے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

12:33 AM, 21 Oct, 2024

لاہور:لاہور کے علاقے چوہنگ میں 7 سالہ بچے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے فاہد کو فارم ہاؤس میں پانی پینے کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔

ایس ایچ او چوہنگ اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اوکاڑہ فرار ہوتے وقت بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا۔ بچے کے والد کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کچھ دن پہلے ملزم نے بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا۔
 

مزیدخبریں