نیوزی لینڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت کر ایک نئی کامیابی حاصل کرلی

نیوزی لینڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت کر ایک نئی کامیابی حاصل کرلی

دبئی: دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ابتدائی وکٹ 16 رنز پر گر گئی، لیکن سوزی بیٹس نے 32 اور ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ بروک ہیلی ڈے نے بھی 38 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 158 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کی نون کولولے کے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اوپننگ شراکت نے ٹیم کو 51 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، لیکن پھر وکٹیں تیزی سے گرنا شروع ہو گئیں۔ کپتان لاورا 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، مگر ٹیم 126 رنز تک ہی محدود رہی اور نیوزی لینڈ نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

ایمیلیا کیر کو فائنل اور پورے ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔