لاہور : مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان پر سب سے بڑا شو کیا ہے اور لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسے کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ نواز شریف کی واپسی کو شاندار بنا دیا ہے۔
مسلم لیگ ن ، صحافی اور آزاد ذرائع کے مطابق پورا پاکستان نواز شریف کے استقبال کے لیے امڈ آیا ہے۔ گراؤنڈ میں بہت ہزاروں افراد موجود تھے جبکہ لاہور کی سڑکوں اور داخلی راستوں پر بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔
نوازشریف نے مینار پاکستان پہنچنے پر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ نوازشریف بھی بیٹی کے گلے کر آبدیدہ ہوگئے۔ شہباز شریف نے"وزیراعظم نوازشریف " کے نعرے لگوادیے