نواز شریف واپس جانے کیلئے نہیں آئے، ملک ٹھیک کرنے میں 15 سال لگیں گے: اسحق ڈار

نواز شریف واپس جانے کیلئے نہیں آئے، ملک ٹھیک کرنے میں 15 سال لگیں گے: اسحق ڈار

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کودومنٹ میں ٹھیک نہیں کیاجاسکتا، معاشی حالات کی بہتری میں 10سے15سال لگیں گے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےنوازشریف کومنتخب کیا توعوام کوریلیف کیلیےمعاشی پلان موجود ہے۔ گزشتہ 16ماہ معاشی بحالی کیلئےنہیں،پاکستان کوڈیفالٹ سےبچانےکیلیےتھے، ہماری حکومت کے16ماہ نےپاکستان کوسری لنکانہیں بننےدیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےخلاف دونوں کیسزفراڈہیں۔ پاناماکاڈرامہ تھااس میں کچھ آج تک ثابت نہیں ہوا، نوازشریف اپنےخلاف مقدمات میں سرخروہوں گے، مریم نوازبری ہوچکی ہیں،نوازشریف علاج کیلیےباہرتھے،وہ فیصلہ بھی کلیئرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جج ارشدملک ودیگرکےبیانات کےبعدتمام صورتحال واضح ہوچکی، نوازشریف کاپاکستان آکرملک سے باہر جانے کا پروگرام نہیں، نوازشریف پاکستان رہنے آ رہے ہیں تاہم بیرون ملک جانے کی ضرورت پڑی توجائیں گے۔

مصنف کے بارے میں