اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف چار سال بعد وطن واپس آ گئے، ان کا خصوصی طیارے نے اسلام آباد میں لینڈ کر لیا۔
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی لیگل ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ وکلادونوں ریفرنسوں میں اپیلیں بحال کرنے کے لیے درخواستوں پر نواز شریف کے دستخط کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بائیو میٹرک کے لیے اوتھ کمشنر بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم کے ہمراہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان سمیت 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آ رہے ہیں۔
نواز شریف کا خصوصی طیارہ 'امید پاکستان' ایک گھنٹہ 34 منٹ تاخیر سے 11 بجکر 4 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا تھا۔