غزہ: مصر کی رفح کراسنگ بارڈر غزہ میں امدادی سامان پہنچا نے کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے ٹرک مصر سے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
غزہ میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے رفح کراسنگ کو کھول دیا گیا ہے۔
امدادی قافلے میں 20 ٹرک شامل ہیں جو ادویات، طبی سامان اور خوراک کی ایک محدود مقدار لے کر جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے 15 سو سے زائد بچوں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک تقریباً 14 ہزار شہری زخمی ہو چکے۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زیادہ مکانات تباہ ہوچکے، اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیل نےاپنے انسانیت دشمن حملوں سے غزہ کی شہری آبادیوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی غیر محفوظ کر دیا۔