ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 3 ملزم گرفتار

11:14 AM, 21 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ڈالر مافیا اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے نےکراچی میں مختلف کاروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے۔  

ایف آئی اے کراچی زون نے  ایس بی سی کراچی ٹیم  کے ساتھ حوالا ہنڈی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ وہاب آرکیڈ پر چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار  کر لیے۔

ملزمان سے مجموعی طور پر  32 ہزار 700 امریکی ڈالر، 15 ہزار سعودی ریال، 800 متحدہ عرب امارات دھرم اور 9 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی کرنسی برآمد  ہوئی جبکہ کارروائی میں 5 موبائل فونز بھی ملے جن میں حوالا کے ثبوت موجود ہیں۔ 

ایف آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں