'کاروان نواز  شریف' میں ن لیگی کارکن انتقال کر گیا

'کاروان نواز  شریف' میں ن لیگی کارکن انتقال کر گیا
سورس: File

کراچی سے لاہور مینار پاکستان آنے والے ٹرین کے قافلے 'کاروان نواز  شریف'  میں سوار ن لیگی کارکن نواز شریف کی پاکستان آمد سے قبل انتقال کرگیا۔

مسلم لیک ن کے رہنما و سابقہ گورنر سندھ محمد زبیر کے مطابق کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔


متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے کی گئی ہے۔ متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا اس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی ہے۔

کراچی سے میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور آنے والی سپیشل ٹرین کو  'کاروان نواز  شریف'  کا نام دیا گیا ہے۔ لیگی کارکنان کے ساتھ  ن لیگی رہنما محمد زبیر، نہال ہاشمی، کھیل داس کوہستانی، علی اکبر گجر و دیگر بھی ' کاروان نواز شریف' میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کےقائد میاں محمد نوز شریف آج دبئی سے وطن واپس آ رہے ہیں، نواز شریف کا خصوصی طیارہ دبئی سے اسلام آباد روانگی کیلئے تیا ر ہے جبکہ کچھ ہی دیر میں پاکستان کے لیے اڑان بھر ے گا۔ 

نواز شریف کا چارٹرڈ طیارہ ساڑھے بارہ بجے اسلام آبادلینڈ کرے گا۔ اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد  ڈیڑھ بجے لاہور  کے لیے روانہ ہوں گے، طیارہ 2 بج کر 20 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترے گا۔

نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی قلعہ اتر کر مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

مصنف کے بارے میں