کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی:   پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے  اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس  نے   کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے  لیاری گینگ کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ساجد عرف ساجد گولی،  قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلے، دہشت گردی اورمنشیات فروشی کے الزامات میں انتہائی مطلوب  ہے ،ملزم2004 میں لیاری گینگ وار کے  سرغنہ عبدالرحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کے گروہ میں شامل ہوا ۔  کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد بیرون ملک سے نیٹ ورک چلارہا تھا۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا  کہ ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے ۔
 
 دوسری جانب سی ٹی ڈی نے  ماڑی پور روڈ پر کارروائی میں  پولیس اہلکار نہال سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث ملزم  گلزار علی  گرفتار  کرکے  اسلحہ برآمد کر لیا ، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے دو روز قبل پاک کالونی میں بینک سے رقم لیکر آنےوالے شہری سے 4 لاکھ روپے  چھینے اورمزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا  ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہےجبکہ برآمد ہونے والا  اسلحہ فارنسک کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے ۔