قانون کی حکمرانی ریاستی رٹ قائم ہونے سے ہی ممکن ہے: آرمی چیف کا بڑا بیان 

07:25 PM, 21 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن واستحکام، قانون کی حکمرانی اور ریاستی رٹ قائم ہونے سے ہی ممکن ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی قوم کےعزم کی مثال ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورہ اور 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان  نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا  اور ہر بار مزید مضبوط ہوکر ابھرا ۔  آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا،ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔ 

مزیدخبریں