سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کا آغاز تاخیر کا شکار

06:39 PM, 21 Oct, 2022

ملک کی  موجوہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے   5G کا آغاز تاخیر کا شکار ہے اور اب اسے جون 2023 میں متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیالات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 5G ٹیکنالوجی کے آغاز کے لیے دسمبر 2022 کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ تاہم، بعد میں ڈیڈ لائن  میں  توسیع کرتے ہوئے مارچ 2023 میں آغاز کا اعلان کیا گیا۔    پی ٹی آئی حکومت  کی  تبدیلی   کے بعد 5G ٹیکنالوجی نیٹ ورک کی ترقی بھی تعطل کا شکار ہوئی ۔

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے نئے آئی ٹی وزیر سید امین الحق نے جمعرات کو  ایک  تقریب سے  میں خطاب کہا کہ مارچ 2023 میں پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانچ کی جانے تھی  تاہم پاکستان میں سیاسی تبدیلی کی وجہ سے اس میں تقریباً تین ماہ کی تاخیر ہوئی ہے ۔ اب  جون 2023 میں لانچنگ  ہوگی۔ 

 آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر کا کہنا تھا حکومت ملک میں 4G ٹیکنالوجی کی رسائی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4G کی رسائی ہر ماہ بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں 5G شروع کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ وہ پورے پاکستان میں فائبر کیبلز کا نیٹ ورک بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 5G ٹیکنالوجی شروع کرنے کے لیے پاکستان میں چار بڑے شہروں کا انتخاب کرے گی۔  حکومت نے مقامی موبائل فون مینوفیکچررز کی ایل سی کھولنے میں حائل رکاوٹیں دور کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔

مزیدخبریں