رواں برس 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کو ویزے جاری کئے جاچکے ہیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ

05:55 PM, 21 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

مکہ مکرمہ:سعودی وزارت حج وعمرہ  کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 176 ممالک  کے  20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کو ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

حج وعمرہ اورزیارت قومی کمیٹی کے رکن ہائی العمیری  کے مطابق   رواں برس اب تک سب سے زیادہ عمرہ پرآنے والے  زائرین  کا تعلق انڈونیشیا، عراق، ترکیہ، پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور آذر بائیجان سے ہے ۔ آنے والے دونوں میں مزید ممالک سے  بھی عمرہ زائرین بڑی تعداد میں سعودی عرب  پہنچیں گے۔

انتظامیہ حرمین  شریفین کا کہنا ہے کہ رواں سال ہجری کی پہلی سہ ماہی کی دوران 30 ملین سے زائد زائرین نے مسجد نبوی میں حاضری دی ،عمرہ زائرین کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ  آرام و سکون سے تمام مناسک کی ادائیگی کر سکیں۔

مزیدخبریں