اسلام آباد: وزیراعظم شہبا ز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔
وزیراعظم شہبا ز شریف کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔
انہوں نے کہا کہ “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ قانون سے لڑنے، گولیاں،ڈنڈے چلانے فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔کوئی قانون سے بالا نہیں۔