کورونا سے ایک لاکھ 80 ہزار ہیلتھ ورکرز ہلاک

10:17 PM, 21 Oct, 2021

جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  بہت سے ہیلتھ ورکرز کورونا کی وجہ سے ملازمت ہی چھوڑ چکے ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جنوری 2020 سے  اب  تک ایک لاکھ  80 ہزار لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں 5 میں سے 2 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگی ہے۔  امیر ممالک میں 80 فیصد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگی ہے جبکہ افریقا میں صرف 10 میں سے صرف ایک ہیلتھ ورکر کو ہی ویکسین لگی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کسی بھی صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر ہم اپنی زندگی کے حوالے سے بھروسہ کرتے ہیں  اور کورونا وبا سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں پر ہم کس قدر بھروسہ کرتے ہیں۔ 

ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے حکومتوں پر زور دیا کہ ہیلتھ ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے۔ 10 ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں ویکسین مارکیٹ میں آئے لیکن ابھی تک کروڑوں ہیلتھ ورکرز ایسے ہیں جنہیں ویکسین نہیں لگی ۔ جی ٹوئنٹی ممالک کو چاہیے کہ وہ ویکسین کی برابر سطح پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ 

مزیدخبریں