کسی معزز ارکان اسمبلی پر تشددکیا گیا تو خود ایکشن لوں گا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو

05:34 PM, 21 Oct, 2021

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا پارٹی جام کمال کی صدارت میں منظم ہے ،پہلے روزسے وزیراعلیٰ سمیت ہم سب ناراض اراکین سے رابطےمیں ہیں،امید ہے معاملات جلد حل ہو جائینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے لاپتہ افراد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک لاپتہ اراکین کے اہل خانہ نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،انہوں نے کہا جب حکومت کو کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ایکشن لیتی ہے،بشریٰ رند نے بھی خود ٹوئٹ کیا کہ وہ پمز میں زیر علاج ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف صرف پرو پگینڈا کیا جا رہا ہے ۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا جب حکومت کو کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ایکشن لیتی ہے،انہوں نے کہا معزز ارکان اسمبلی کے لاپتہ ہونے یا ان پر تشدد ہونے کی ابھی تک ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں لیکن اگر ایسا ہو ا تو خود  ایکشن لو ں گا ،کسی ارکان اسمبلی کواغوایا غائب نہیں کیاگیا۔

ضیا لانگو نے کہا پہلے روزسے وزیراعلیٰ سمیت ہم سب ناراض اراکین سے رابطےمیں ہیں،امید ہے معاملات بہتر طریقے سے حل ہو جائینگے،وزیر داخلہ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا جام کمال پارلیمانی لیڈرہیں  ،تھے اوررہیں گے ،انہوں نے کہا بلوچستان پہلے ہی دہشت گردی کا شکارہے لفظوں کا چناؤسوچ سمجھ کر کرناچاہیے،ظہوربلیدی سمیت کسی کو بھی کوئی خوف ہے تو ریاستی اداروں سے رابطہ کر ے۔

مزیدخبریں