ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 9 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے محمود اللہ اور شکیب الحسن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پاپوانیوگنی کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے پاپوانیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ کپتان محمود اللہ نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور شکیب الحسن نے 37 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ لٹن داس 29، مشفیق الرحیم 5، سیف الدین 19 اور مہدی حسن نے 2 رنز بنائے۔
پاپوانیوگنی کی جانب سے کابووا موریا سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیمین راوو اور اسد والا نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل، سائمن اتائی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، لٹن داس، مہدی حسن، شکیب الحسن، نورالحسن، عفیف حسین، مشفیق الرحیم، محمد سیف الدین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
پاپوانیوگنی کی قیادت اسد والا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیگا سیاکا، چارلز امینی، سیسی باؤ، سائمن اتائی، ہیری ہیری، نورمین وانووا، کپلن دوریگا، شیڈ سوپر، کابووا موریا اور ڈیمین راوو شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا پاپوانیوگنی کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف
05:32 PM, 21 Oct, 2021