اسلام آباد:نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی لیکن سرکاری سطح پر اس کی ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق متوقع نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نو ٹیفیکیشن جمعہ کے روز تک جاری کر دیا جائے گا ۔
اس وقت جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں لیکن نئے ڈی جی آئی ایس آنے کے بعد وہ کور کمانڈر پشاور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لینگے ۔
خیال رہے ڈجی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید دورہ کابل میں شاہ محمود قریشی کیساتھ موجود ہیں ،کابل ائیر پورٹ پہنچنے پر افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ان کا استقبال کیا۔