ممبئی : این سی بی کی ٹیم کا چنکی پانڈے کے گھر پر چھاپہ ، چنکی پانڈے کی بیٹی انانیا پانڈے اور آریان خان کی موبائل فون چیٹنگ نے دونوں کو مشکوک بنا دیا ۔ این سی بی کی ٹیم پھر سے شاہ رخ خان کے گھر پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے تفتیش کا دائرہ کار طویل ہوتا جارہا ہے ۔ این سی بی کی ٹیم نے شاہ رخ خان کے گھر " منت " میں چھاپہ مارا ہے اور مزید تحقیقات کی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی بی کی ٹیم نے شاہ رخ خان کے گھر میں چھاپے کے دوران تلاشی لی ہے جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں اس بات سے انکار کیا گیا ہے ۔ این سی بی کے افسر کا کہنا ہے کہ جب تحقیقات ہوتی ہیں تو بہت سے معاملات کی چھان بین کی جاتی ہے۔ہم نے کچھ قانونی کاغذی کارروائی پوری کرنی تھی جس کے لئے شاہ رخ خان کے گھر جانا پڑا ۔
دوسری طرف این سی بی کی یہ وہ ہی ٹیم ہے جس نے باندرا کے علاقے میں بھارتی اداکارہ چنکی پانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی بیٹی انانیا پانڈے کو سوال جواب کے لئے دفتر بلایا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے آریان خان کے موبائل ریکارڈ سے انانیا خان کے ساتھ موبائل چیٹ بھی برآمد کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے بچے منشیات کے استعمال کی وجہ سے آپس میں رابطے تھے ۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی اور ممبئی پولیس نے کروزپارٹی میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا اور اس وقت سے ان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔