کورونا وائرس کا بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

01:47 PM, 21 Oct, 2021

واشنگٹن : عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے ۔ کورونا ویکسی نیشن میں تیزی کو لازمی قرار دے دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ نے کہا ہے کہ غریب  ممالک کو کورونا ویکسئن نہیں مل رہی افریقہ میں صرف پانچ فی صد سے بھی کم آباد ی کی کورونا ویکسی نیشن ہوسکی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں یہ شرح چالیس فی صد تک ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے میں ہم ٹریک پر نہیں ہیں، کورونا ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ 

دوسری جانب امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا بوسٹر ویکسین کے لیے" مکس اینڈ میچ "حکمت عملی کی اجازت دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز کے لیے اہل افراد بنیادی ویکسی نیشن کے بعد فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرین بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کو تیار ہیں اور وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ  بچوں کی ویکسی نیشن کا آغاز اگلے ماہ سے کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں