راولپنڈی: میٹرو بس رحمان آباد انڈرپاس میں یونیورسٹی کے طالب علم نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو تشدد کیا جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا طالب علم ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔
متاثرہ لڑکی لاہور کی رہائشی ہے جس نے نیو ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے بھائی کو لڑکوں کے ہوسٹل میں نوکری سے متعلق بتایا جس کی تشہیر ملزم کے فیس بک اکاؤنٹ پر کی گئی تھی۔ میرے بھائی نے اشتہار پر دئیے گئے نمبر پر رابطہ کیا جس کے بعد میں اپنی آنٹی کیساتھ راولپنڈی گئی۔
لڑکی نے بتایا کہ جب میں ہوسٹل پہنچی تو ملزم مجھے زبردستی اندر لے گیا، مجھ پر تشدد کیا اور دروازہ بند کر دیا جس کے بعد وہ مجھے انڈرپاس لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن اب متاثرہ لڑکی اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے طالب علم کی میٹروبس انڈرپاس میں لڑکی کیساتھ زیادتی
12:54 PM, 21 Oct, 2021