باجوڑمیں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اورفورسز کے 4 جوان شہید

11:49 AM, 21 Oct, 2021

باجوڑ:  ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈبری میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس مشترکہ طورپر رات کے وقت آپریشن کر رہی تھیں، شہدا میں ایف سی کے دو جوان لانس نائیک مدثر، سپاہی جمشید جبکہ پولیس کے کانسٹیبل عبد الصمد اور سپاہی نور رحمان شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔

مزیدخبریں