غیر ملکی اقامہ کیس میں خواجہ آصف کی نیب طلبی

غیر ملکی اقامہ کیس میں خواجہ آصف کی نیب طلبی


لاہور: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میںکل بروز جمعرات دوبارہ طلب کرتے ہوئے اقامہ کی کاپیاں اور ملازمت کی درخواست ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق  قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا ، خواجہ آصف کودستاویزات سمیت 22 اکتوبر دن 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔ 2004ء  سے 2017ء  کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی جبکہ ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔


نیب کا کہنا ہے کہ بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بنک اکاونٹ میں جمع ہوئی بتایا جائے، رقوم کی منتقلی اور کمپنی کی طرف سے سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔نیب کی جانب سے نوکری کی درخواست اور اقامہ ایگریمنٹ ہمراہ لانے کاکہاگیاہے جبکہ نوٹس میں یہ بھی پوچھا گیاہیکہ اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی۔