بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے میں شرکت کریں گے، صوبائی وزیراطلاعات

08:18 PM, 21 Oct, 2020

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسےمیں ضرور شرکت کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزی نے دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں افواہوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 25 اکتوبر کو کوئٹہ آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح گوجرانولہ اور کراچی میں پی ڈی ایم نے کامیاب جلسے کیے اسی طرح کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بھی کامیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے آئی کو دباؤ میں لایا گیا اور انہیں گھر سے اٹھایا گیا جو کہ افسوس ناک ہے۔ کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے نوٹس بھی لیا۔ 

موجودہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزی نے کہا کہ عوام حکومت کی کارکردگی سے تنگ آ چکے ہیں۔مہنگائی میں ہو شربا اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ عوام موجودہ حکومت سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں