زمبابوے کے کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس آ گئیں

05:57 PM, 21 Oct, 2020

راولپنڈی: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کروبا ٹیسٹ لیے گئے۔ ٹیسٹ لینے کے بعد رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم اب 27 ستمبر تک قرنطیبہ میں رہے گی۔ رپورٹس آنے کے بعد تمام کھلاڑیوں نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ 27 ستمبر تک قرنطینہ میں رہنے والی زمبابوے کی ٹیم 28 اور 29 تاریخ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے تاحال کرونا ٹیسٹ نہیں کیے گئے لیکن قومی کھلاڑی آج بائیو سکیور ببل میں رپورٹ کریں گے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا،۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی 20 میچز قذافی اسٹیڈٰیم لاہور میں کھیلے جائیں گے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ لاہور میں اسموگ کی بڑھتی شرح کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز بھی راولپنڈی میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں