فرانس میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈائون ،اہم وجہ سامنے آگئی

04:08 PM, 21 Oct, 2020

پیرس :فرانس میں مسلمانوں کیخلاف گر د گھیرا تنگ کر تے ہوئے حکومت نے کریک ڈائون کرتے ہوئے ایک مسجد کو 6 ماہ کیلئے بند کر دیا ،سرکاری حکم نامے کے مطابق الزام عائد کیا گیا کہ مسجد انتظامیہ نے چند سوشل سائیڈ پر ایسی ویڈیو شیئر کیں ہیں جس میں سکول ٹیچر کے قتل پر لوگوں کے جذبات کو بھڑکا یا گیا تھا ۔

خبر کے مطابق فرانس میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں پر ایکشن لیتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ،فرانس انتظامیہ کے مطابق مسلمانوں پر اس بات کا الزام لگا یا جا رہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں پر قتل ہونے والے ٹیچر کیخلاف ایک منظم مہم چلائی گئی ،پولیس کےمطابق ایسے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے قتل سے قبل اس ٹیچر سے رابطہ کیا تھا ۔

مسجد کے دروازے پر لگائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسجد انتظامیہ کیوں کہ ٹیچر کیخلاف ایک منظم مہم چلا رہی تھی جس میں ایک تقریر کے ذریعے سکول ٹیچر کے قتل پر لوگوں کو اکسا یا گیا تھا۔

مزیدخبریں