شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا،سعودی شہزادہ نواف بن سعد انتقال کرگئے

شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا،سعودی شہزادہ نواف بن سعد انتقال کرگئے

ریاض :شاہی خاندان گہرے صدمے سے دو چار ،سعودی شہزادہ نواب بن سعد بن مسعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ نواف بن سعد بن مسعود بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے، سعودی ایوان شاہی نے شہزادے کےانتقال کی تصدیق کردی ہے ۔


عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ متوفی شہزادے کی نماز جنازہ آج ریاض میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
شہزادے کے انتقال سے متعلق شاہی خاندان کی جانب سے کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔


واضح رہے کہ دو ماہ قبل شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے تھے،  وہ بیرون ملک میں مقیم تھے۔

اس سے قبل شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے تھے، شہزادے کی نماز جنازہ اور آخری رسومات سعودی درالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھیں۔