جانتے ہیں معروف شخصیات کوٹ کا نیچے کا بٹن کیوں کھلا رکھتی ہیں؟

10:36 AM, 21 Oct, 2020

اکثر لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ ہولی وڈ اداکاروں سمیت کئی لوگ اپنے لوگ اپنے کوٹ کا نیچے والا بٹن کھلا رکھتے ہیں۔ لوگوں کی اس کی وجہ معلوم نہیں ہوتی وہ بس دیکھا دیکھی ہی اس اصول کو اپناتے ہیں اور اس پر عمل کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ آج ہم بتاتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے ۔ یہ روایت 1900میں برطانوی کنگ ایڈورڈ VII نے شروع کی تھی ۔ وہ ہمیشہ اپنے کوٹ کا آخری بٹن کھلا چھوڑ دیتے تھے کیونکہ وہ موٹے تھے ۔ اس لئے وہ ہمیشہ بٹن کھلا چھوڑ کر خود کو آرا م دہ محسوس کرتے تھے ۔ ان کی اسی روایات کوبرطانوی لوگوں نے اپنایا اور اب بھی ہولی وڈ کے اسٹارز تک مختلف تقریبات میں کوٹ کا نچلا بٹن کھلا چھوڑ دیتے ہیں ۔
 
1۔ مردوں کیلئے کوٹ پہننے کا صحیح طریقہ:
وہ لوگ جو کوٹ پہنتے ہیں انہیں بتا دیں کہ ہمیشہ کوٹ کا بیچ والا بٹن بند رکھنا چاہئے ۔ اوپر والا بٹن آپ کے اوپر منحصر ہیں کہ آپ بند رکھیں یا نہ رکھیں ، البتہ کوٹ کا سب سے نیچے والا بٹن کبھی بند نہ کریں ۔ یہ کوٹ پہننے کا اصول ہے ، جو ڈیزائنرز کی جانب سے بتایا گیا ہے ۔
 

2۔ کپڑوں کے ساتھ زیادہ جیولری :
ہمارے یہاں ویسے تو شادی کی تقریبات کے دوران روایتی ملبوسات کے ساتھ جیولری کا سیٹ پورا پہننے کی روایت ہے ، قریبی شادیوں میں یہ سب اچھا لگتا ہے ۔ تاہم اگر کسی آفیشل ڈنر یا تقریب کا حصہ بننے کی تیاری کریں تو کبھی بھی لباس کے ساتھ کانوں میں بندے ، ہاتھ میں میچنگ بریسلیٹ اور انگوٹھی ، گلے میں ہار سب ایک ساتھ نہ پہنیں ۔ بلکہ اگر گلے میں ہار (اسٹیٹمنٹ نیکلس) پہن رہی ہیں تو ہاتھ میں بس انگوٹھی پہن لیں ۔ اگر کانوں میں بندے پہن رہی ہیں تو اس کے ساتھ بس ہاتھ میں بریسلیٹ یا کڑا پہن لیں ، انگوٹھی اور ہار ہرگز ایک ساتھ نہ پہنیں۔ اس اصول کو آفیشل تقریبات کے علاوہ مختلف دوسری تقریبات کے دوران بھی اپنایا جا سکتا ہے ، اس سے لڑکیوں کی شخصیت مہذب اور پُروقار سی لگتی ہے ۔

 
3۔ ٹائی پہننے کا اصول :
ڈیزائنرز ٹائی پہننے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹائی ہمیشہ اس طرح پہنیں کہ اس کا نچلا حصہ ہمیشہ آپ کے بیلٹ کے اوپر تک آئے ۔ جو نوجوان چھوٹی ٹائی پہنتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں ، یا اگر لڑکے اس طرح ٹائی پہنتے ہیں کہ اس کا نچلا حصہ بیلٹ کے بالکل نیچے حصے تک جا رہا ہو تو یہ طریقہ بھی غلط ہے ۔ ٹائی کا نچلا حصہ بیلٹ کے شروع والے حصے تک آنا چاہئے ، اس سے زیادہ نیچے ہرگز نہ آئے ۔
 
 
4۔ کوٹ پہنیں تو ٹائی پہنیں :
مغربی ڈیزائنرز ہمیشہ لوگوں کو یہی بتاتے ہیں کہ ٹائی پہننے کا اصول یہ ہے کہ اگر کوٹ پہننا ہو تو پھر ٹائی پہنیں ۔ اگر کسی کو کوٹ نہیں پہننا تو اسے چاہئے کہ وہ پھر وہ ٹائی نہ پہنیں ، بلکہ سادہ طریقے سے صرف شرٹ پہن لے۔


 
5۔ بیلٹ اور جوتے کا رنگ کیسا ہو؟
ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جوتے کا انتخاب کرنا ہو تو ہمیشہ یہ اصول یاد رکھیں کہ جب بھی بیلٹ خریدیں تو جوتے اور بیلٹ کا رنگ ایک جیسا ہو ، اس بات کا ضرور دھیان رکھیں ۔ اگر جوتے کالے رنگ کے ہیں تو بیلٹ بھی کالے رنگ کا خریدیں اور پہنیں ۔ اگر جوتے براؤن ہیں تو بیلٹ بھی براؤن ہی خریدیں اور استعمال کریں ۔

 
6۔ ٹیگ نہ لگا ہوا ہو:
کوئی بھی لباس خریدیں تو اس کا ٹیگ ہٹا دیں ۔ مردوں کے ڈریسز میں عموماً شرٹ کے ایک طرف برانڈ کا ٹیگ لگا ہوا ہوتا ہے ، ہمیشہ پہننے سے پہلے اسے ضرور ہٹائیں ، ٹیگ کے ساتھ کبھی شرٹ نہ پہنیں ۔

 
7۔ موزے پہننے کا اصول :
موزے پہننے کا فارمل طریقہ یہ ہے کہ وہ اتنے بڑے ہوں کہ اسے پہننے کے بعد ٹانگیں دکھائی نہ دیں ۔ ایسا نہ ہو کہ بیٹھنے کے بعد ٹانگیں بغیر موزوں کے نظر آئیں ۔ ڈریسنگ قوانین کے تحت صحیح طریقہ یہی ہے کہ انسان کے بیٹھنے کے بعد موزے اتنے لمبے ہوں کہ ٹانگے نظر نہ آئیں ۔

مزیدخبریں