شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے بولڈ انداز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

09:27 AM, 21 Oct, 2020

نیو دہلی: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر انتہائی گلیمرس تصویر شیئر کر کے ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم ہیں ۔ سہانا نے بھلے ہی ابھی تک بالی ووڈ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی اسٹار سے کم نہیں ہے ۔ وہ اپنے مداحوں کے درمیان موضوع بحث بنے رہنے کیلئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں سہانا خان اپنی ایک ایسی ہی پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ سہانا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک انتہائی بولڈ اور خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔ وہیں اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک شاندار کیپشن بھی لکھا ہے۔

دراصل سہانا خان نے انسٹاگرام پر زبردست بولڈ انداز دکھایا ہے ۔ انہوں نے اپنے اکاونٹ پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر میں سہانا گرین ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ وہیں کھلے بالوں میں سہانا کا انداز قاتلانہ ہے۔

اس تصویر کے ساتھ سہانا خان نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے ۔ سہانا نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا : میں یہ تصویر پوسٹ کر رہی ہوں اس سے پہلے کی میں اسے اتنا دیکھوں کہ اس سے نفرت کرنے لگوں۔

وہیں سہانا خان کی یہ تصویر لوگوں کو کافی پسند آرہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سہانا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ اس تصویر پر انہیں تابڑ توڑ رد عمل مل رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سہانا خان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے سوال پر والد شاہ رخ خان پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ یہ خود سہانا طے کریں گی ۔ انہوں نے کافی وقت پہلے یہ کہا تھا کہ وہ اپنی تعلیم پوری کرنے کے بعد ہی یہ فیصلہ لے گی کہ اس کو کیا کرنا ہے ۔ وہیں سہانا کےمداح ابھی تک ان کے فلموں میں قدم رکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں