پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار

07:22 AM, 21 Oct, 2020

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس41 ہزار کی نفسیاتی سطح کو عبورکرتا ہوا41056 پوائنٹس تک بھی پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پرانڈیکس40900کی حد میں بند ہوا۔

منگل کو شیئرز مارکیٹ میں73.31فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ سرمائے میں82ارب96کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت54.17فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے پیٹرولیم ،فوڈز ،توانائی اور شپنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس 41056پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے یہ حد برقرار نہ رکھ سکا لیکن مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس616.41پوائنٹس کے اضافے سے40956.58پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای30انڈیکس 284.96پوائنٹس کے اضافے سے17281.78پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس362.21پوائنٹس کے اضافے سے28930پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1412.69پوائنٹس کے اضافے سے 65727.69پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ82ارب96کروڑ65لاکھ90ہزار680 روپے بڑھ کر75کھرب94ارب42کروڑ34لاکھ85ہزار208 روپے ہوگیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 305کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،96میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔منگل کو49کروڑ26لاکھ74ہزار835شیئرز کا کاروبارہوا جبکہ گزشتہ روز پیر کو31کروڑ95لاکھ63ہزار161حصص کے سودے ہوئے تھے ۔کاروباری اعتبار سے سرفہرست نمایاں کمپنیوں میںیونٹی فوڈز لمٹیڈ،حیسکول پیٹرول،فوجی فوڈز لمٹیڈ،پاک انٹرنیشنل بلک،کے الیکٹرک،ٹی آرجی پاکستان لمٹیڈ،پاک ریفائنری،بائیکو پیٹرولیم،پاک الیکٹرون اورلوٹے کیمیکل شامل تھیں۔

قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 43.99روپے کے اضافے سے8100روپے اور اٹلس ہنڈا31.79روپے کی کمی سے466.79روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت949.50روپے کی کمی سے13800روپے اورانڈس ڈائنگ 39.88روپے کی کمی سے510.12روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں