رات گئے نواز شریف کی حالت تشویشناک ،ہسپتال منتقل

11:29 PM, 21 Oct, 2019

لاہور :نواز شریف کی طبعیت جیل میں انتہائی ناساز ہو گئی ،ڈاکٹر عدنان کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہو گئے ہیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاجانا چاہیے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب ٹیم نواز شریف کو لے کر سروسز ہسپتال لاہور روانہ ہوگئی ،جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جائیگا ۔

 

اس سے قبل سوشل میڈیا پر نواز شریف کی رپورٹ ٹوئٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر عدنان کاکہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے ان کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہو گئے ہیں جس کے فوری علاج کیلئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے ,رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار تک آگئی ہے جبکہ نارمل پلیٹ لیٹس کی تعداد ڈیڑ لاکھ سے 4 لاکھ کے درمیا ن ہوتی ہے ۔

 

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خطرناک علامات کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بے حسی اور بدترین سیاسی انتقام پہ مبنی پالیسی ہے۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ذاتی معالج نے سرکاری رپورٹس دیکھ کر خبردار کیا ہے کہ نوازشریف کی جان کو سخت خطرہ ہے ،مریم اورنگزیب نے کہا سرکاری طبی رپورٹس میں ان طبی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، خون میں سفید خلیوں کی تعداد میں نمایاں کمی انتہائی خطرناک علامت ہے، نظرانداز کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے۔

 

 

 

مزیدخبریں