دی ہنڈرڈ کی ڈرافٹنگ، محمد عامر سمیت تین پاکستانی فروخت

02:45 PM, 21 Oct, 2019


  لندن: کرکٹ کے نئے ایونٹ دی ہنڈرڈ کی ڈرافٹنگ، محمد عامر سمیت تین پاکستانی فروخت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دی ہنڈرڈ کرکٹ آئندہ سال انگلینڈ میں ہوگی، ایونٹ میں ہر میچ سو گیندوں پر مشتمل ہوگا۔ ایونٹ کی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے محمد عامر کو لندن اسپرٹ نے منتخب کیا جبکہ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی بھی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔ بابر اعظم، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، شعیب ملک سمیت کئی پاکستانیوں کو کسی ٹیم نے شامل نہیں کیا۔

مزیدخبریں