گرونانک کی سالگرہ،12نومبر کوعام تعطیل کی جائے،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

گرونانک کی سالگرہ،12نومبر کوعام تعطیل کی جائے،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور :رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان12نومبر کو گرو نانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب بھر میں عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، تاکہ گرو نانک کی سالگرہ پر ساری دنیا سے آنے والے سکھ یاتری امن، باہمی محبت اور دوستی کا پیغام لے کر جائیں۔

باباگورنانک نے محبت اور امن کے پرچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بابا گورو نانک کاجائے پیدائش (جنم استھان) ننکانہ صاحب میں اورجائے وفات(جوتی جوت سمائے )کرتار پور نارووال میں ہے لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر پنجاب میں عام تعطیل کااعلان کیا جائے اور اس دن کو سانجھا دیہاڑ قراد دیا جائے۔