مودی نے کرتار پور راہداری کیلئے آن لائن رجسٹریشن ملتوی کر دی

مودی نے کرتار پور راہداری کیلئے آن لائن رجسٹریشن ملتوی کر دی

 نیو دہلی: انتہا پسند بھارت روایتی ہٹ دھرمی پر قائم، بھارتی وزیر اعظم نریند مودی نے کرتار پور راہداری کیلئے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن ملتوی کردی۔ رجسٹریشن کا عمل 20 اکتوبر سے شروع ہونا تھا، ذرائع کے مطابق فیس کے مطالبے پر رجسٹریشن کا عمل ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ ہرسیمرات کور بادل کے مطابق سکھ کمیونٹی کا کرتارپور صاحب کے دیدار کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو تاریخ رقم ہو گی جب نریندر مودی کرتارپور کا افتتاح کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دیدی تھی۔ ہریانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت کا پانی پاکستان نہیں جانے دوں گا، ہمارا پانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھر رہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے، ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا، پاکستان جانے والے پانی پر بھارتی کسانوں کا حق ہے۔