بھارتی آرمی چیف کا 3 مبینہ کیمپ تباہ کرنیکا دعویٰ مایوس کن، آصف غفور

10:11 AM, 21 Oct, 2019

راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی راطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں کسی قسم کے کوئی کیمپ نہیں اور یہ جھوٹے دعوے عسکری روایات کے منافی ہیں۔ بھارتی سفارتخانے کو دعوت دیتے ہیں کسی میڈیا یا سفیر کو لے جا کر دعوؤں کو ثابت کر کے دکھائے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی فوجی قیادت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور بھارت پلوامہ واقعہ کے بعد بھی ایسے جھوٹے دعوے کر چکا ہے۔ بھارتی فوج کے جھوٹے دعوے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور بھارتی فوج کی جانب سے ایسے دعوے داخلی فائدے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں