میانوالی، ایمبولینس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق

09:06 AM, 21 Oct, 2019

میانوالی: میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔بد قسمت ایمبولینس بھکر سے مریض اور اس کے لواحقین کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی۔ میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ہیڈ پکہ کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایمبولینس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

ایمبولینس ٹریلر کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں