پشاور:تحریک انصاف گورنر کے پی کی خالی کردہ نشست پر ہار گئی ، ای این پی کے امیدوار صلاح الدین ضمنی انتخابات میں 112244ووٹ حاصل کرکے جیت گئے ہیں .
تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی شاہ فرمان کی خالی کردہ نشست پی کے 71کے تمام پولنگ سٹیشز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 11224ووٹ لیکر فاتح قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار9854نمبر لیکر دوسرے نمبر پررہے ۔
دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اپنے امیدوار کی کامیابی پر سڑکوں پر آگئے اور جشن منانا شروع کردیا ۔