لاہور:موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی صورت میں دونوں سواروں کو ہیلمٹ پہننا ہو گا۔ انتہائی بائیں لائن میں موٹرسائیکل نہ چلانے والوں کے بھی چالان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں مال روڈ پر ڈبل موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائی ہوگی،دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں ڈبل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کرائی جائے گی، ہیلمٹ قانون کا اطلاق خواتین اوربزرگوں پر بھی ہوگا۔ٹریفک پولیس کے ڈبل سواروں کے ہیلمٹ پہننے کے فیصلے پر شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے پیش نظر فیصلہ درست ہے مگر اس سے قبل شہریوں کو آگاہی دینی چاہیے، موٹر سائیکل سواروں کو صرف انتہائی بائیں لین میں موٹرسائیکل چلانے کی ہی اجازت ہو گی۔ خلاف ورزی پر چالان بھگتنا ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹریفک پولیس نے اب تک بغیر ہیلمٹ ایک لاکھ 94ہزار موٹرسائیکل سواروں کے چالان کرچکی ہے۔