پرائیویٹ جہاز بھجوائیں تو شاید پاکستان چلا جاﺅں ، کرس گیل

04:56 PM, 21 Oct, 2018

شارجہ: ویسٹ انڈین سپر اسٹار کرکٹر کرس گیل نے اظہار تفنن کہا ہے کہ اگر انھیں کوئی پرائیویٹ جہاز بھجوائے تو شاید وہ پاکستان چلے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ میں بلخ لیجنڈز کی نمائندگی کرنے والے گیل نے ایک اماراتی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ میں کبھی افغانستان یا پاکستان نہیں گیا مگر شاید پاکستان جاکر وزیراعظم عمران خان سے ملوں کیوں کہ وہ ایک سابق کرکٹر ہیں۔

آئندہ برس افغان پریمیئر لیگ کے میچز افغانستان میں ہونے کے امکان پر انھوں نے ازرائے مذاق کہاکہ وہاں اور پاکستان جانے کیلیے میری ایک شرط ہے کہ مجھے پرائیویٹ جیٹ بھجوا دیں میں چلا جائوں گا۔

مزیدخبریں