ممبئی: بھارت میں اس وقت ’می ٹو ‘مہم عروج پر پہنچ چکی ہے اور تنوشری دتہ کی جانب سے لگائلے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد اداکار نانا پاٹیکر کو سزا کے طور پر مکمل طور پر فلم ’ہاو¿س فل 4‘ سے باہر کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ’فلم ہاؤس فل 4‘ میں نانا پاٹیکر پر فلمائے جانے والے مناظر کی عکس بندی روک دی گئی تھی۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو فلم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے اور فلم میں جتنے مناظر کی عکس بندی ہوچکی ہے، انہیں تلف کیا جارہا ہے۔ اداکار نانا پاٹیکر کے علاوہ دیگر 3 شخصیات بھی مقدمے میں نامزد ہیں جن میں کوریوگرافر گنیش اچاریہ، پروڈیوسر سمیع صدیقی اور ڈائریکٹر راکیش سارنگ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ جب تک قانونی کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی فلم کی عکس بندی روک دی جائے۔تنوشری دتہ کی مدعیت میں ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکرکے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔